Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کا امکان نہیں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور موجودہ اتحاد برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ڈیجیٹل آئی ڈی کے ذریعے بھی پاکستان آ سکتے ہیں اور اگر وہ آئیں تو ملاقات کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں، اس لیے سیاسی فیصلوں کے بغیر کسی تحریک کا مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.