کوہلو (لجزیرہ ویب ڈیسک) رکھنی کسٹمز چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران حاملہ خاتون نے سڑک پر بچہ جنم دے دیا شدید سردی کے کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکاتفصیل کے مطابق گزشتہ روز کسٹمز چیک پوسٹ رکھنی پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک بروبکس گاڑی کو چیکنگ کے لیے روک لیا جس میں ایک حاملہ خاتون موجود تھی جسے ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال لے جایا جارہا تھاخاتون کے ساتھ موجود ورثہ نے اہلکاروں کو بتایا کہ گاڑی میں حاملہ خاتون موجود ہے جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچانا ہے تاہم اہلکاروں نے ان کی ایک نہ سنی اور حاملہ خاتون سمیت گاڑی میں موجود تمام افراد کو گاڑی سے اتار دیا اور گاڑی قبضے میں لے لی فوری طور پر ہسپتال نہ پہنچنے اور طبی امداد نہ ملنے کی صورت میں خاتون نے روڈ پر ہی بچے کو جنم دے دیا لیکن شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں کسٹمز کے خلاف شدید غم غصہ پایا جارہاہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کا رویہ جان بوجھ کر اپنایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کی تزلیل کی جاسکے۔