Ultimate magazine theme for WordPress.

جمعیت خود کو جمہوری، عوامی مینڈیٹ تسلیم کرنیوالی جماعت کہلواتی اور عوامی فیصلے کیخلاف بیانات دیتی ہے،صابر بلوچ

0

کوئٹہ(الجزیرہ ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام جب جیت جاتی ہے تو عوامی میڈیٹ کا رنگ دیتے ہیں اور جب ہار جاتی ہے تو شور اور واویلا شروع کردیتی ہے،جمعیت ایک طرف خود کو جمہوری اور عوامی مینڈیٹ تسلیم کرنے والی جماعت کہلواتی ہے اور دوسری طرف عوامی فیصلے کے خلاف بیانات دیتی ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں کے بیانات کے ردعمل میں کہی۔ صابر بلوچ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ایک مالدار شخص کی ناکامی کو اپنی انا کا مسئلہ بنا دیا ہے امید ہے جمعیت علماء اسلام کی معزز قیادت عوامی رائے کا احترام کریگی جہاں جمہوریت اور جمہوری ادارے کمزور ہو وہاں من مانیا ں اور زاتی خواہشات پروان چڑھتے ہیں جے یو آئی آجکل سیاست میں ہر مسئلے پر اپنی ذاتی خواہشات کو فوقیت دے رہی ہے، آئینی ترامیم  یا انتخابات ہو جمعیت نے ہر مسئلے کو ذاتی خواہشات کی طرف لے جانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ایک حلقے کے انتخابات اتنی اہمیت نہیں رکھتے اور وہ جمعیت دوسری بار یہ انتخابات دفعہ ہار چکی ہیں،غیر جمہوری رویہ جمعیت کے اندر موجود ہے جو کسی چیز کو تسلیم کرنے پر رضا مند نہیں ہے ملک یا کسی حلقے میں ہر فیصلہ جے یو آئی کے معزز رہنماؤں کی خواہش پر نہیں ہوسکتا۔ صابر بلوچ نے کہا کہ جمعیت کی سیاست سے تو سب واقف ہیں لیکن نیشنل پارٹی اور بی این پی پر بھی افسوس آتا ہے کہ وہ ہمیشہ جمہوریت کے مقابلے میں استحصالی قوتوں کا ساتھ دے رہے ہیں نیشنل پارٹی اور بی این پی اپنے زاتی مقاصد کے لئے واپس اسی جمہوری قوتوں کے در پر حاضری دینے سے بھی نہیں ہچکچاتیں یہ نام نہاد قوم پرست جماعتیں پہلے بھی بے نقاب ہوچکی ہیں اور اب مزید بے نقاب ہوگئی ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.