Ultimate magazine theme for WordPress.

جمعیت بدترین شکست کے بعد زبردستی خواہشات منوانے کیلئے عوام کو ذلیل کر رہی ہے، نعیم اللہ

0

کوئٹہ (الجزیرہ ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے شٹرڈاون اور پہیہ جام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا جمعیت علماء اسلام کو حلقہ پی بی 45 میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا پی بی 45 کے عوام نے جمعیت علماء اسلام کو یکسر مسترد کرکے اپنا سپورٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر حاجی علی مدد جتک کے جھولی میں ڈال دیا کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر حاجی علی مدد جتک نے سریاب میں عوام کی بھر پور خدمت کی ہے

جمعیت علماء اسلام اپنے بدترین شکست کے بعد عوام کو ذلیل کرنے کے لیے ایک بار پھر شٹر ڈاون اور شاہراوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اپنے خواہشات کے لیے عوام کو ذلیل کرنے سے گریز کریں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں پانچ افراد سے زائد کہ اجتماع پر دفعہ 144 نافذ ہے ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے مولانا واسع نے اجتماع اکھٹا کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہے

کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈی آئی جی کوئٹہ سے اپیل ہے مولانا عبدالواسع سمیت دیگر رہنماوں پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے پر ایف آئی آر کا اندراج کرکے قرار واقعی سزا دیا جائے پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے کیونکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے کسی کو عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے کہ اجازت نہیں دیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.