Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں: رانا ثنا اللہ

ان کے بقول محسن نقوی کا بیان بے معنی ہے اور اس کا کوئی واضح سیاق و سباق نہیں رانا ثناء الل

اسلام آباد: نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نئے صوبے بنائے جائیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹے انتظامی یونٹس یا نئے صوبے قائم کیے جائیں تو یہ عمل صرف آئین کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کس سسٹم کی بات کر رہے ہیں؟ ان کے بقول محسن نقوی کا بیان بے معنی ہے اور اس کا کوئی واضح سیاق و سباق نہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے بھی کہا کہ نئے صوبے صرف آئین کے مطابق ہی بننے چاہییں، جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ اربابِ اختیار مسلم لیگ (ن) کا بوجھ اٹھا کر تھک چکے ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.