Ultimate magazine theme for WordPress.

رواں سال برفباری اور بارشیں معمول سے کم، سردی بھی شدید نہیں پڑی،ائریکٹر محکمہ موسمیات

0

کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں اور جنوری میں بھی بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا،سردار سرفراز
اسلام آباد( الجزیرہ ویب ڈیسک)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس سال معمول سے کم بارشیں اور برف باری ہے جبکہ سردی بھی شدید نہیں پڑی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں اس وقت پارا 25سے 26ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان آگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں اور جنوری میں بھی بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس سال معمول سے کم بارشیں اور برف باری ہے جبکہ سردی بھی شدید نہیں پڑی البتہ اسکردو، گلگت بلتستان میں موسم سرد ہے

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.