Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

صحافی شاہد میتلا گرفتار، عدالت نے دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا، مقدمہ انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر درج

اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف صحافی اور اینکر پرسن شاہد میتلا کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ان کی گرفتاری کوئٹہ میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر درج مقدمے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔

شاہد میتلا کو بدھ کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ان کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ این سی سی آئی اے بلوچستان کی جانب سے عدالت سے سات روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے دو روز کی اجازت دی، جس کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

دورانِ سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کی ایف آئی آر کی نقل فراہم نہیں کی گئی جبکہ شاہد میتلا کو اسی معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت بھی حاصل تھی۔ وکیل نے ان کی بلوچستان منتقلی اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات بھی عدالت کے سامنے

رکھے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.