Ultimate magazine theme for WordPress.

افغانستان کوپاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

0

افغانستان کوپاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(سی ایم ایل: الجزیرہ ویب ڈیسک)افغانستان کوپاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں افغانستان کو 213.28 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.83 فیصدزیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان کو207.40 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔نومبر2022 میں افغانستان کو37.26 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال نومبرمیں 48.86 ملین ڈالرتھیں۔اکتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں افغانستان کوپاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر23.73 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں افغانستان سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر84.24 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی، جولائی سے نومبرتک کی مدت میں میں افغانستان سے درآمدات کاحجم 11.52 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 84.24 ملین ڈالرتھا۔نومبر2022 میں افغانستان سے درآمدات میں نومبر2021 کے مقابلے میں 94.58 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.