Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ٹرمپ کا ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر ہر امریکی بالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر دینے کا وعدہ، ادائیگی مشروط قرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں ریپبلکن پارٹی کی نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں امریکا کے ہر بالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کے مطابق یہ رقم امریکی معیشت کی کامیابی اور محصولات سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مجوزہ ادائیگی کو ’’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘‘ کا نام دیا ہے۔

تاہم اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مالی وسائل اور قانونی منظوری سے متعلق سوالات موجود ہیں۔ اندازوں کے مطابق تقریباً 24 کروڑ 50 لاکھ بالغ شہریوں کو ادائیگی کے لیے 1.2 ٹریلین ڈالر سے زائد درکار ہوں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.