وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو مضبوط، فعال اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر استوار کیا جائے گا تاکہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ صوبے کے محصولات میں بھی اضافہ کیا جا سکے۔

