Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

اچکزئی صرف ایک حلقے یا پشتون قومیت کے نمائندہ نہیں، قومی کردار ادا کریں:مولانا فضل الرحمان

لیڈر آف اپوزیشن کو قومی سطح پر اجلاس بلانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

محمود خان اچکزئی لیڈر آف اپوزیشن ہیں، ان کی حیثیت صرف ایک حلقے یا پشتون قومیت تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ انہیں علاقائی سطح کے بجائے قومی سطح پر اجلاس طلب کرنا چاہیے،

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کی حیثیت صرف ایک حلقے یا پشتون قومیت تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ انہیں قومی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ملک کے لیڈر آف اپوزیشن ہیں، اس لیے ان کی ذمہ داری پورے پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی اہم قومی معاملے پر اجلاس بلانا مقصود ہو تو وہ علاقائی سطح کے بجائے قومی سطح پر بلایا جانا چاہیے تاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی کا تقاضا کرتے ہیں، اس لیے تمام سیاسی قیادت کو ذاتی یا علاقائی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.