Ultimate magazine theme for WordPress.

کوئٹہ،سول سنڈیمن ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ضروری ادویات کے فقدان کاانکشاف ہواہے

0

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ کے آپریشن تھیٹر میں ضروری ادویات کے فقدان کاانکشاف ہواہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سب سے بڑے ہسپتال سول سنڈیمن ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں استعمال ہونے والی ادویات کے فقدان کاانکشاف ہواہے جس میں کیٹامن انجیکشن،لاسک،کرونک،سائلوکین جل،چیسٹ،اسٹروپن سمیت تحفظ ودوران آپریشن استعمال ہونے والے آلات واوزار ماسک، گلوزودیگر شامل ہیں،مندرجہ ذیل ادویات آپریشن تھیٹر میں سرجری کے دوران استعمال کی جاتی ہے لیکن فقدان کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کنفرمیشن کیلئے درج نمبر پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے ادویات کے فقدان پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں صحت کا نظام مکمل طورپر تباہ ہوچکاہے،آپریشن کے دوران استعمال ہونے والی انیستیزیا ضروری ہے جب ضروری ادویات نہیں توپھر ڈاکٹرز ایمرجنسی کیسز سے کیسے نمٹ رہے ہیں اگر ادویات کی فقدان کا یہ حال ہے تو پھر قومی احتساب بیورو(نیب)اور اینٹی کرپشن کے ادارے کہاں ہے اتنا بڑا سول ہسپتال جہاں ہزاروں کی تعداد لوگ روزانہ علاج کراتے ہیں لیکن آپریشن تھیٹرز میں ادویات نہیں ہے آئیں سب مل کر لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے آواز اٹھائیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سول ہسپتال کے ڈاکٹررحیم بابر کاکہناہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں ادویات اور آپریشن تھیٹر میں استعمال ہونے والا بنیادی سامان میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے 24/7خدمات دینے والے ینگ ڈاکٹرز اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.