پشاور مالاکنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔