Ultimate magazine theme for WordPress.

8فروری ملک میں کرپشن، جہالت، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کا دن ہے،سراج الحق

0

راولپنڈی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 8فروری ملک میں کرپشن، جہالت، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کا دن ہے، قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والوں کی سیاست ختم کرنا ہوگی،چاہتے ہیں عوام کے حقیقی نمائندے ایوان میں پہنچیں،دنیا نے چاند پر قدم رکھ لیا ہے ہم دو خاندانوں کی سیاست میں پس رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8فروری ملک میں کرپشن، جہالت، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کا دن ہے،جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل،ملک کو درست سمت پر گامزن کرے گی۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک تماشہ بن گیا ہے، قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والوں کی سیاست ختم کرنا ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقیقی نمائندے ایوان میں پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے تھے شہباز شریف بہت باصلاحیت ہیں، آصف زرداری بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہیں، ایک شہزادہ کہتا ہے کہ وزارت عظمی میری میراث ہے یہ مجھے ملنی چاہیے، ایک بزرگ کہتے ہیں مجھے چوتھی بار وزیر اعظم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے چاند پر قدم رکھ لیا ہے اور ہم دو خاندانوں کی سیاست میں پس رہے ہیں،پاکستان دنیا میں ایک تماشا بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کشمیر کی آزادی کیلئے کیا کیا؟، عافیہ صدیقی کو واپس لانے کیلئے کیا اقدامات کئے؟ فلسطین کے حق میں ہمارے حکمرانوں نے ایک لفظ تک نہیں بولا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) امریکی خوف کی وجہ سے خاموش رہے، ممتاز قادری کو کس کی حکومت میں پھانسی چڑھایا گیا، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں کو امریکی ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا تھا اور اپنے لوگوں کو امریکا کے حوالے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کرپشن کے خاتمے کا دن ثابت ہوگا،اس دن عوام ووٹ کی طاقت سے امن لائیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.