Ultimate magazine theme for WordPress.

اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ

0

اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات خاتون کو ایف نائن کے پارک میں گن پوائنٹ پر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیق شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرایا گیا ہے اور سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کردیے گئے ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.