Ultimate magazine theme for WordPress.

نیشنل بینک ملازمین کا ان پڑھ خاتون کیساتھ فراڈ، صدرعارف علوی کا ایکشن 

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

عارف علوی کی بینک کو متاثرہ خاتون کو رقم واپس کرنے،عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد صدر مملکت نے نیشنل بینک کو متاثرہ خاتون سے فراڈ سے لئے گئے 87ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دیدیا۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل بینک کے عملے نے خاتون کے ان پڑھ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے فراڈ کا نشانہ بنایا تھا، عملہ اکاؤنٹ سے زیادہ رقم نکالتا، کچھ رقم پاس رکھ کر خاتون کو صرف 3 سے 5 ہزارروپے دیئے جاتے تھے۔

شکایت کنندہ شیر محمد نے بینکنگ محتسب کو شکایت کی تھی کہ میرا اپنی بہن منظور فاطمہ کے ساتھ نیشنل بینک میں جوائنٹ اکاؤنٹ تھا، بہن ان پڑھ خاتون ہیں اور بینک سے رقم نکالتی تھیں، اکاؤنٹ میں تقریبا 2لاکھ روپے تھے جو دھوکہ دہی سے صرف 11 ہزارروپے رہ گئے،عملے نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے رقم سے محروم کیا۔

بینکنگ محتسب نے شکایت کنندہ کے حق میں فیصلہ دیا تھا،نیشنل بینک نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی تھی۔صدر مملکت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے بینک کو فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ بینک عملے نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا، بینک ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.