الجزیرہ ویب ڈیسک
اسلام آباد عدالت نے عمران خان کی 5مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9مئی کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتاری کے دوران درج کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے،رپورٹ کے مطابق 9مئی واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پر 6مقدمات درج ہوئے۔
عدالت نے مقدمات کی تفصیلات چیئرمین پی ٹی آئی کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں 10جون تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔