Ultimate magazine theme for WordPress.

ایرانی سرحدی حکام نے 348 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا

0

چاغی( الجزیرہ ویب ڈیسک), ایرانی سرحدی حکام نے 348 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا۔ سرحدی ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے یکم اگست کو 348 پاکستانی باشندوں کو تفتان حکام کے حوالے کردیا

تمام پاکستانیوں کا تعلق پنجاب،سندھ،کے پی،اور آزاد کشمیر سے ہیں پاکستانی سرحدی حکام کے مطابق یہ لوگ بغیر دستاویزات کے ایران گئے تھے ایرانی حکام نے اپنی قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد یکم اگست کو راہداری گیٹ سے پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کردیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے

محکمہ صحت کے مطابق تمام قیدیوں کو کورونا اسکرینگ اور ٹیسٹ کے عمل سے گزارنے کے بعد مزید تفتیش کے لیئے تھانہ منتقل کیا جائے گا یہ تمام پاکستانی باشندے ایران سے روز کی تلاش میں ایران سے بیرون ممالک جانا چاہتے تھے ایرانی سرحدی حکام نے ناکام بنادیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.