سبی (نمائندہ مشرق )سبی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، کاغذاتِ نامزدگی یکم جولائی سے وصول کیے جائیں گےریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے ضلع سبی کے میونسپل کمیٹی سبی وارڈ نمبر 20، یونین کونسل نمبر 6 وارڈ نمبر 2 اور یونین کونسل نمبر 13 وارڈ نمبر 4 میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار یکم جولائی سے 3 جولائی 2026 تک کاغذاتِ نامزدگی اسسٹنٹ کمشنر آفس سبی میں صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک جمع کرا سکیں گے۔ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 جولائی سے 8 جولائی 2026 تک ہوگی، جبکہ امیدوار 18 جولائی 2026 تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ مذکورہ وارڈز میں پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر نے تمام خواہشمند امیدواروں سے مقررہ شیڈول اور ضابطہ کار کے مطابق بروقت کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

