کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی دھماکے کے مقام پر طلب کرلیا گیا ہے۔
فی الحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کےشیشےٹوٹ گئے۔
دوسری جانب دھماکےکے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔