Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت

 الجزیرہ ویب ڈیسک

کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مزمت کی ہے وزیراعلی نے دہشت گردی کے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی

وزیراعلی نے واقعہ میں پانچ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلینے ژوب کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ دہشت گردبد امنی پھیلا کر اپنے مزموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں تاہم دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے وزیراعلی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.