گوادر میں خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور انہیں کاروباری سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ جی پی اے بزنس کمپلیکس میں خواتین کے ملبوسات کے نئے مرکز این کے کلیکشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس مرکز کے قیام کا مقصد خواتین کو جدید فیشن اور ملبوسات کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔ ایسے کاروباری مراکز خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔


