صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پہاڑوں اور بندوق کا راستہ ترقی کا راستہ نہیں بلکہ قومیں قلم، تعلیم اور علم کے ذریعے آگے بڑھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گمراہ نوجوانوں کو مذاکرات کے ذریعے واپس لا کر تعلیمی اداروں کی طرف راغب کیا جائے گا تاکہ وہ ملک اور معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ میر ضیاء اللہ لانگو کے مطابق نوجوانوں کو تشدد کے بجائے تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ضروری ہے۔

