نوشکی کے علاقے احمدوال کلی بٹو میں سرکاری اسکول کی تعمیراتی کام میں مصروف 11 مزدوروں کو اغوا کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغوی مزدوروں میں سے بیشتر کا تعلق سندھ کے اضلاع سکھر اور جیکب آباد سے ہے، جبکہ دو مزدوروں کا تعلق ضلع نوشکی سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مغوی مزدوروں کی بحفاظت بازیابی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔


