محمود خان اچکزئی نے 2024 کے عام انتخابات پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو خوفزدہ کرکے، بندوق اور پیسے کے زور پر اقتدار پر قبضہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو گالیاں دینے یا برا بھلا کہنے کے بجائے صرف انتخابی عمل سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیے اور جمہوری عمل میں عوام کے فیصلے کو اہمیت دی جانی چاہیے۔

