Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کوئٹہ میں 17 سالہ ٹک ٹاکر کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار

کوئٹہ پولیس نے انسکمب روڈ پر 17 سالہ ٹک ٹاکر محمد اکرم کے قتل میں ملوث دو ملزمان محمد باسط اور محمد اجمل کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عمران شوکت کے مطابق نوجوان کو موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔

ڈی آئی جی کے مطابق جوائنٹ روڈ پر سب انسپکٹر شیر احمد کو زخمی کرنے والے دو ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 127 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے شہر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.