سوراب کے نثار احمد نے کورین نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں میڈل جیت کر بلوچستان کا نام روشن کردیا، کھلاڑی اور کوچز کی سرکاری سرپرستی کا مطالبہ۔
انیسویں کورین نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سوراب سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی نثار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے لیے میڈل حاصل کرلیا۔
جھالاوان کے انٹرنیشنل کوچ عامر خان کی زیرِ نگرانی نثار احمد نے یہ کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی میں کوچز عامر خان، سمیع اللہ اور شاکر احمد کی تربیت اور رہنمائی بھی شامل ہے۔
محدود وسائل اور سرکاری سرپرستی نہ ہونے کے باوجود بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی اور کوچز کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈپٹی کمشنر سوراب سے مالی معاونت اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
