مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ کو احتجاجاً ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ تاہم متعلقہ حکام اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔


