نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور جدید ٹیکنالوجی کی طرف آئیں، حکومت کامیاب نوجوانوں کی سرپرستی کرے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوان سرکاری ملازمتوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنا کاروبار شروع کریں، حکومت کامیاب نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔
بلوچستان ڈیجیٹل ایکسپو 2026 کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا دور ہے اور صوبے کے تمام شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان خود بھی روزگار کمائیں اور دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

