اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں وزیر داخلہ محسن نقوی کے خلاف بات کرنے سے منع کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق محسن نقوی سے ان کا 20 سے 22 سال پرانا تعلق ہے اور ان کا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ریفرنڈم کے ذریعے نہیں بلکہ آئین کے تحت ہی ممکن ہے۔

