Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

سابق وزیراعظم سے متعلق ایکس پوسٹ کیس، سینئر صحافی شاہد میتلا کی ضمانت منظور

کوئٹہ: ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سید عبدالقادر شاہ بخاری کی عدالت نے سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے متعلق ایکس پوسٹ کیس میں سینئر صحافی شاہد میتلا کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

شاہد میتلا اس وقت کوئٹہ جیل میں قید تھے۔ ان کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی، جسے شاہد میتلا نے اپنے وکیل راحب بلیدی ایڈووکیٹ کے توسط سے سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

آج فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سید عبدالقادر شاہ بخاری نے ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

شاہد میتلا کی جانب سے راحب بلیدی ایڈووکیٹ، عزیر شاہوانی ایڈووکیٹ اور سجاد احمد ابڑو ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.