کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں چھ منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری۔
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں زیرِ تعمیر کثیر المنزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت چھ منزلہ تھی
