تربت کے علاقے چاہ سر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق چاہ سر فٹبال گراؤنڈ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سلمان ولد محمد جان، سکنہ گشتنگ چاہ سر، کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

