کوئٹہ پولیس نے شہر میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اسلحہ و خنجر کی نمائش اور موٹر سائیکلوں پر گروپ بنا کر شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل کے نوٹس پر ایس ایچ او پشتون آباد فضل الرحمن خلجی، ایس ایچ او خروٹ آباد احسان مروت اور ایس ایچ او کینٹ محمد یوسف بڑیچ نے کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کیپشن:
