ڈیرہ مراد جمالی کے قریب جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک پر دھماکے سے نقصان
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق ٹرین کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی

