عمران خان کو جیل میں بنیادی انسانی حقوق نہ ملنے پر مشی خان کا اظہارِ تشویش، ظلم کا حساب اللہ لے گا، اداکارہ
پاکستانی اداکارہ مشی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں بنیادی انسانی حقوق فراہم نہ کیے جانے پر مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں مشی خان نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جتنا ظلم کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ ایک دن ہم سب سے اس کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر نہ صرف نظام بلکہ عوام کو بھی اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا، مشی خان۔
