اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری نواز شریف، شہباز شریف، محسن نقوی اور سیکیورٹی اداروں پر عائد ہوگی۔
انہوں نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 80 سالہ ریاست کو معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی لحاظ سے زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے ساتھ جو کچھ کیا گیا ہے، اس کا حساب لیا جائے گا، حافظ حمد اللہ۔
