Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان میں وفاق نے تین سال میں 30 ہزار گھر بنائے، سندھ میں ہم نے 10 لاکھ گھر تعمیر کیے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواہش تھی کہ بلوچستان میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے گھر تعمیر کیے جائیں، تاہم بلوچستان میں وفاقی حکومت نے اس منصوبے کی ذمہ داری سنبھالی جبکہ سندھ میں صوبائی حکومت نے خود یہ ذمہ داری ادا کی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نے تین سال کے دوران بلوچستان میں 30 ہزار گھر تعمیر کیے، جبکہ سندھ حکومت نے اسی عرصے میں 10 لاکھ گھر بنائے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور انہیں چھت فراہم کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.