Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان میں ایک روز کی معطلی کے بعد ٹرین سروس بحال

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک روز کی معطلی کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دوبارہ روانہ ہوگئی ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کو کوئٹہ پہنچے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی، تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کر دی گئی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.