Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کوئٹہ: مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزام میں 11 خواجہ سرا گرفتار، پولیس

کوئٹہ: شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے متعلق شکایات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے شہریوں اور تاجر برادری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر ایس پی سٹی آصف غفور کی سربراہی میں پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان چوک، قندھاری بازار، سرکلر روڈ، جناح روڈ اور ملحقہ علاقوں میں رات کے اوقات میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے شہریوں اور تاجروں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان شکایات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 11 خواجہ سراؤں کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.