کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کے علاقے قائد آباد میں گھر سے ملنے والی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق لاش تھانہ قائد آباد کی حدود میں مری آباد، سید آباد کے علاقے میں واقع ایک گھر سے برآمد ہوئی، جس کی شناخت عاقل حسین ولد شاہد رضا، سکنہ علمدار روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
