کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی
بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطاء اللہ قتل کیس میں سرکار کی اپیل منظور کرتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کی بریت کا 4 ستمبر 2020 کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔
عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر دورانِ ڈیوٹی ٹریفک سب انسپکٹر کو کچلنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
عدالت نے مقتول کے قانونی ورثاء کو دیت ادا کرنے اور ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔

