جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کارکنوں کو تصادم سے گریز کرنے کا مشورہ، گرفتاری کی صورت میں بھی پُرامن رہنے کی ہدایت
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ لڑائی جھگڑا کرنے کے بجائے گرفتاری ہونے دی جائے اور اپنا سیاسی مؤقف سامنے رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی گرفتاری سے قیامت نہیں آ جائے گی، ہمیں ٹریپ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس لیے تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔

