وفاقی حکومت نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کو ختم کرکے اس کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاغذی کرنسی کی جگہ دھاتی سکے کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
تاہم نئے سکے کے اجرا اور موجودہ 10 روپے کے نوٹ کی واپسی سے متعلق حتمی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

