ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری نرخوں کے برعکس مختلف علاقوں میں گیس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود ایل پی جی کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔


