کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر مسلح ملزمان نے پراپرٹی کے اندر واردات کرتے ہوئے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔واردات کے خلاف مشتعل علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین نے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کیے جائیں۔


