سینئر صحافی حامد میر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انہیں لانگ مارچ نہ کرنے پر مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں، وہ انہیں لانگ مارچ سے روک بھی سکتے ہیں اور ان کی کوریج بھی رکوا سکتے ہیں۔
دوسری جانب سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکاوٹیں کھڑی کرنے یا دیگر اقدامات سے انہیں خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔
