بلوچستان حکومت کا کفایت شعاری پیکیج، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن اور بیرونِ ملک دوروں سے متعلق اہم فیصلے
بلوچستان حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل گاڑیاں ایندھن کے کوٹے میں 50 فیصد کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے تحت 3 ماہ کے لیے سرکاری بیرونِ ملک دوروں اور سفر پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ ناگزیر بیرونِ ملک سفر کی صورت میں وزرا، مشیران اور افسران اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔

