Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

قوموں، برادریوں اور اقلیتوں کو تقسیم کرکے بلوچستان کے بحرانوں میں اضافہ کیا گیا، لشکری رئیسانی

کوئٹہ: سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ قوموں، برادریوں اور مذہبی اقلیتوں کو طبقاتی، قومی، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے سے بلوچستان کے بحرانوں میں مزید اضافہ ہوا۔

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لشکری رئیسانی نے کہا کہ بحرانوں کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو قومی یکجہتی، امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے بلوچستان کے عوام کو آئینی حقوق سے محرومی، مبینہ جعلی سیاسی قیادت اور موجودہ سیاسی و حکومتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے دہائیوں سے جاری مسائل کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔

لشکری رئیسانی نے سیاسی کارکنوں، طلبہ، وکلا، خواتین اور عمائدین سے بلوچستان میں امن، بھائی چارے اور مشترکہ قومی جدوجہد کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.