کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے بطور سیڈ منی دینے کا اعلان کردیا۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ اسلامیہ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دیں گے اور اس کے استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم ان کی سب سے گہری ترجیح ہے، بہت جلد اسلامیہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے دوبارہ آئیں گے۔
گورنر بلوچستان نے اسلامیہ گرلز کالج کی ایف ایس سی امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کیلئے ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔
